ٹوئنٹی میچ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آسٹریلیا نے پہلے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ارون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہیں ۔جبکہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بھی پہلے باولنگ کرنا چاہتا تھا لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بھی اتنا فرق نہیں پڑے گا۔ صورتحال دونوں ٹیموں کے لیے برابر ہے ۔ کپتان نے کہا کہ میں اپنی بلے بازی کا مومینٹم جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ایرون فنچ کپتان، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، بین میکدرمیٹ، شان ایبٹ، نیتھن الیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، آصف علی، فخر زمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد وسیم، حارث رؤف، حسن علی، عثمان قادر اور شاہین آفریدی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More