ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظبی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے راؤنڈ 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا ‏‏119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گلین میکسویل 18 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ‏ڈیوڈ وارنر 14 اور مچل مارش 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے نورٹجی کی گیند پر ربادا کو کیچ دے بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹجی نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ربادا، تبریز شمسی ایک، ایک وکٹ حاصل ‏کرسکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے، اوپنر ایڈن مرکرام کے 40 اور ‏کیگیسو ربادا کے 19 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More