اسلام آباد: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کل صبح 8 سے 10 کے درمیان اسلام آباد پہنچے گی۔ صبح 10 بجے آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی آرائیول آن لائن پریس کانفرنس ہوگی۔
صبح 11:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔
واضح رہے آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔