ٹیسٹ چیمپئن شپ:ایشزفاتح آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن

انگلینڈ کے خلاف ایشزسیریز کی فتح کے باوجود آسٹریلیا تراسی فیصد جیت کے تناسب کی بنا پرآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبرپرہے۔ سری لنکا چوبیس پوائنٹس اور سوفیصد اوسط کی بناپر پہلی پوزیشن اور پاکستان تیسری پوزیشن پر برقرار ہے۔انگلینڈ نویں اور آخری نمبر پرہے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف روایتی ایشز سیریز چارصفر سے جیت لی لیکن پانچ میچوں کی سیریز میں واحد ڈرا کی بدولت سوفیصد کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ ایشز کے اختتام پر باون پوائنٹس اور چھیاسی فیصد فتح کے تناسب کی بنیاد پرآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کینگروز دوسری پوزیشن پرہیں۔ سری لنکا دوفتوحات کے چوبیس پوائنٹس اور سوفیصد اوسط سے ٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔ پاکستان کی چار میچز میں تین کامیابیوں اورایک ناکامی سے چھتیس پوائنٹس اور پچھہتراوسط کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقا نے تین میچوں میں دو فتوحات اور ایک شکست سے چوبیس پوائنٹس اور چھیاسٹھ اعشاریہ چھ چھ کی اوسط سے بھارت کی جگہ نمبرچار پرفائز ہوگیا۔ بھارت کی پانچویں نمبر پرتنزلی ہوگئی۔ نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور ایشزکی شکست کے بعد انگلینڈ نویں اور آخری نمبر پر موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More