آسٹریلیا نے پہلا ایشیز ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیت لیا

آسٹریلیا نےانگلینڈ کو پہلے ایشیزٹیسٹ میں نو وکٹوں سے شکست دیدی اور پانچ میچوں کی سیریزمیں برتری اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بارہ قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ انگلینڈ نے ایک سو سینتالیس اوردو سو ستانوے رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے چار سو پچیس اور فتح کےلیے درکار بیس رنزایک وکٹ کھوکر بنا لیے۔

گابا برسبین میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشیزٹیسٹ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی اورپانچ میچوں کی سیریزمیں برتری اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی بارہ پوائنٹس حاصل کرلیے۔ انگلش ٹیم پہلی اننگ میں ایک سو سینتالیس رنزپرڈھیر ہوئی۔ پیٹ کمنزنے بطورکپتان پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں میزبان کینگروز نے پہلی اننگ میں چارسو پچیس رنزبنائے۔

مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے ایک سوباون، ڈیوڈوارنرنے چورانوے اورلبوشان نے چوہتر رنز بنائے۔ انگلینڈ دوسری اننگ میں دوسو ستانوے رنز بناسکا۔ کپتان جوروٹ نواسی اورڈیوڈ میلان بیاسی رنزہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ نیتھن لیون نے چارکھلاڑی آؤٹ کیے۔ آسٹریلیا کو فتح کےلیے بیس رنزکاہدف ملا جواس نے ایک وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More