آسٹریلیا کا14رکنی وائٹ بال اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

آسٹریلیاکی وائٹ بال ٹیم کے چودہ ارکان چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئے۔ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہورمیں کھیلے گی۔سیریز کا آغاز منگل انتیس مارچ سے ہوگا۔

ایرون فنچ کی زیرقیادت آسٹریلیا کاچودہ رکنی وائٹ بال اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔لاہور ٹیسٹ کے بعد پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز منگل انتیس مارچ سے ہوگا۔اکتیس مارچ اوردواپریل کو ایک روزہ جبکہ پانچ اپریل کوواحد ٹی ٹوئنٹی کھیلاجائے گا۔

مہمان ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز،مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ، نیتھن لیون، مارکس ہیرس، اسکاٹ بولینڈ اور مچل سویپسن واپس وطن لوٹ جائیں گے۔ ایرون فنچ الیون کوسخت حفاظت میں ٹیم ہوٹل پہنچادیاگیا۔مہمان ٹیم ہفتے سے پریکٹس کاآغاز کرےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More