تیسراٹی20:آسٹریلیانےسری لنکاکو6وکٹ سے ہرادیا

کینبرامیں آسٹریلیا نے سری لنکاکے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی چھ وکٹوں سے جیت لیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آئی لینڈرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سواکیس رنزبنائے۔ کینگروز نے تین اوورز قبل ہدف چار وکٹیں کھوکرعبورکرلیا۔

کینبرامیں سری لنکاکے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کاٹاس جیت کرمیزبان کپتان ایرون فنچ نے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ مہمان سری لنکن ٹیم بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سواکیس رنزبناسکی۔ کپتان دوسان شناکا انتالیس اور وکٹ کیپر دنیش چندی مل پچیس رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے۔ مین آف دی میچ کین رچرڈسن نے اکیس رنزدیکرتین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک سوبائیس رنز تین اوورز پہلے صرف چار وکٹیں کھوکرعبورکرلیا۔ گلین میکس ویل نے انتالیس اورایرون فنچ نے پینتیس رنزبنائے۔ آسٹریلیا نے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More