دوسرا ٹی20:آسٹریلیا نے سری لنکا کوسپراوور میں ہرادیا

سڈنی میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی سپراوور میں جیت لیا اور سیریزمیں دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔ کینگروز نے چھ اور آئی لینڈرز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پریکساں ایک سو چونسٹھ رنزبنائے۔ مین آف دی میچ ہیزل ووڈ نے بائیس رنز کے عوض تین وکٹیں لینے کے بعد سپراوور میں صرف پانچ رنزدیے جوآسٹریلیا نے بنالیے۔

سڈنی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوچونسٹھ رنزبنائے۔ جوش انگلش اڑتالیس اور ایرون فنچ پچیس رنزنمایاں رہے۔ سری لنکاکے چامیرا اور ہسارنگا نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جوابی اننگ میں سری لنکا نے پیتھم نسانکاکے شاندار تہتررنز کی بدولت مقررہ اوور میں آٹھ وکٹیں کھوکر ایک سوچونسٹھ رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ ہیزل ووڈ نے بائیس رنزدے کرتین وکٹیں لیں۔ میں آف دی میچ ہیزل ووڈ نے سپراوور میں صرف پانچ رنزدیے جوآسٹریلیا نے باآسانی بناکرمیچ اپنے نام کرلیا اورسیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More