پہلا ٹی20:آسٹریلیا نے سری لنکا کو20 رنز سے ہرادیا

سڈنی میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت بیس رنزسے ہرادیا اورتین میچوں کی سیریز میں لیڈ حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اننچاس رنزبنائے۔ سری لنکا کو انیس اوورز میں ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف ملا۔ آئی لینڈرز نو وکٹ پر ایک سو بائیس رنز بناسکے۔

سڈنی میزبان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس جیت کرسری لنکا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پرایک سواننچاس رنزبنائے ۔ بین مکڈرموٹ ترپن، مارکس اسٹونیز تیس اور ڈیبیوٹینٹ جوش انگلش نے تئیس رنز اسکورکیے۔ سری لنکن اسپنر ہسارنگا نے تین، چامیرا اورکرونارتنے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہلکی بارش کے بعد سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت انیس اوورز میں ایک سوتینتالیس رنز کا ہدف ملا۔ آئی لینڈرز مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پرایک سوبائیس رنز بناسکے۔ پیتھم نسانکا چھتیس اور چندی مل پچیس رنزنمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے چار اور ایڈم زمپا نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آسٹریلیا نے بیس رنز کی فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More