آسٹریلیاکرکٹ ٹیم اگلےسیزن میں نان اسٹاپ کھیلےگی

کرکٹ آسٹریلیانے دیگربورڈز کے ساتھ سیریزکوحتمی شکل دیدی۔ آسٹریلوی ٹیم آئندہ سیریز میں نان اسٹاپ کرکٹ کھیلےگی۔جس کاآغاز جون میں دورہ سری لنکاسے اوراختتام انگلینڈ کے ٹورمیں ایشزسیریز سے ہوگا۔

آسٹریلیا آئندہ سیزن میں نان اسٹاپ کرکٹ کھیلے گا۔ سیزن کا آغاز تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دوٹیسٹ کے لیے دورہ سری لنکاسے ہوگا۔ اگست ستمبرمیں زمبابوے اور نیوزی لینڈ تین تین ون ڈے میچزکےلیے آسٹریلیاآئیں گے۔ ستمبرمیں کینگروز تین ٹی ٹوئنٹی میچزکے لیے بھارت جائیں گے۔ اکتوبرمیں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں کینگروز کے دیس میں تین تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلیں گی۔ اکتوبرنومبرمیں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرےگا۔

میگاایونٹ کے بعد انگلینڈ ،آسٹریلیا میں تین ون ڈے کھیلے گا۔ دسمبر، جنوری میں ویسٹ انڈیز اورجنوبی افریقاسے ہوم ٹیسٹ سیریز شیڈول ہیں۔ فروری مارچ میں اوزیز ٹیم بھارت میں چارٹیسٹ کی سیریز کھیلے گی۔ جبکہ جون جولائی میں انگلینڈ کے خلاف اوے ایشزسیریز کھیلی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More