پہلاون ڈے،آسٹریلیا نے پاکستان کو88رنزسےہرادیا

لاہور : امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی نصف سنچری رائیگاں چلی گئی۔آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں اٹھاسی رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو کامیابی کیلیے تین سو چودہ رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو پچیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔امام الحق نے ایک سو تین رنز کی اننگ کھیلی،کپتان بابر اعظم نے ستاون اور خوشدل شاہ نے انیس رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو شکار کیا۔مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ باہتر گیندوں پر ایک سو ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More