ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل کل ہوگا

دبئی: ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا،آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ،فیصلہ کن معرکہ اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کینگروز سیمی فائنل میں پاکستان اورکیویز،انگلینڈ کو شکست دے کرفائنل میں پہنچے ہیں۔ کوئی بھی ٹرافی حاصل کرے دنیا کو نیا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن مل جائے گا۔

ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو شام سات بجے دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایرون فنچ الیون سیمی فائنل میں ناقا بل شکست پاکستان کو اورکین ولیمسن کی ٹیم انگلینڈ کو زیرکرکے فائنل میں پہنچی ہے۔ دونوں ٹیمیں کبھی ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن نہیں بنیں۔ اس لیے کوئی بھی جیتے دنیا کو نیا فاتح عالم مل جائےگا۔

گروپ میچز میں ڈیوڈ وارنراورایرون فنچ کے علاوہ آسٹریلوی بیٹنگ ناکام تھی۔ وارنر دو سو پینتیس رنزبناکرچوتھے کامیاب بیٹر ہیں۔ سیمی فائنل میں پانچ وکٹیں گرنے کے بعد مارکوس اسٹونیس اورمیتھیوویڈ نے اکیاسی رنزکی شراکت سے فتح گر اننگ کھیلی۔ ایڈم زمپا بارہ اورمچل اسٹارک نو وکٹیں لیکرنمایاں ہیں۔

نیوزی لینڈکے وکٹ کیپربیٹسمین ڈیون کونوے زخمی ہوکر فائنل سے باہرہوگئے۔ اوپنرمارٹن گپٹل اورڈیرل مچل عمدہ فارم میں ہیں۔ ایش سوڈھی،ساؤتھی،بولٹ پرمبنی بولنگ اٹیک بھی شاندارہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More