ایشیز سیریز کورونا کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ایشیز میں انگلینڈ کے اسکواڈ میں چار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس سے سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کورونا پازیٹوآسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کووڈ مثبت آنے والوں کو سات روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہو گی۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More