آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کردیا

آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا آسٹریلین ویزہ منسوخ کردیا۔

سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں، ایونٹ کا آغاز میلبورن میں پیر سے ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More