سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پرچارسوسولہ رنزپرڈیکلیئرڈ کردی۔ کم بیک اسٹار عثمان خواجہ نے کیریئرکی نویں سنچری اورتین ہزار رنزمکمل کرلیے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نےپانچ وکٹیں لیں۔
سڈنی میں انگلینڈ کےخلاف چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیانے پہلی اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پرچارسو سولہ رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ دوسرے دن آسٹریلیا نے نامکمل اننگ تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھبیس رنز سے شروع کی۔
دوسال بعد کم بیک کرنے والے عثمان خواجہ نے ایک سوسینتیس رنزبنائے اورنویں سنچری کےساتھ کیریئر کے تین ہزار رنزبھی مکمل کرلیے۔ اسٹیواسمتھ سڑسٹھ، کپتان پیٹ کمنزنے چوبیس رنزبنائے ۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پرانگلینڈ نے بغیرکسی نقصان کے تیرہ رنزبنالیے۔