آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت کو بے نقاب کرتی ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس عمران خان نے خود کو اوراپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا تاہم تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جھوٹی کہانی تیار کی گئی مگر اس کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More