جنرل (ر)اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار

اسلام آباد: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے۔ اسلم بیگ سے منسوب جعلی آڈیو کلپ پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد ریاستی اداروں کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم ہے۔

فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم دشمنوں کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اورفوج کی اعلی قیادت کے خلاف مضموم بیانات جو سوشل میڈیا پر چلائے جارہے ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

اسلم بیگ نے کہا کہ فوج میری پہچان اور شان ہے اور اس کا ایک ایک سپاہی اور افسر میرے لئے قابل احترام ہے۔ فوج کو بدنام کرنا اور اس کے خلاف پرپیگنڈا کرنا میرے نزدیک انتہائی بداخلاقی ہے۔ جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ جب تک زندگی ہے فوج کی شان اورحق میں میری زبان اور دماغ حق بات کہتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More