اٹارنی جنرل آفس کا نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کو خط

اسلام آباد : اٹارنی جنرل آفس نے نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس دس دن میں اسپیشل میڈیکل بورڈ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دی انڈرٹیکنگ پر عمل درآمد کروائیں۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 10 دن میں اسپیشل میڈیکل بورڈ کو فراہم کی جائے نواز شریف کی رپورٹ نہ دینے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More