حالات جان بوجھ کے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مفتی منیب الرحمان

نواب شاہ: سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ حالات کو جان بوجھ کے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے جو معاہدے کیے ان پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں۔

قاضی احمد کے علاقے دیھ فلیل میں سالانہ جلسہ محفل میلاد مصطفی و عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ایک بار پھر حکومت اور عوام آمنے سامنے آگئے ہیں جن کے نتائج خراب نکل سکتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ لاہور میں ہوا اس کی ذمے دار حکومت ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔حکومت فوری طور پر مذاکرات کر کے معاملات کو فوری طور پر سلجھایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More