کراچی سے غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 6 لاکھ یورو برآمد

کراچی: جناح ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دبئی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹم اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دبئی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کارروائی کے دوران کراچی سے دبئی جانے والے بھائی اور بہن سے 6لاکھ 16ہزار یورو برآمد کرلیے گئے ۔ برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت بارہ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More