وزیراعلیٰ پنجاب مخالفین کو پھانسیاں دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عطا اللہ تاڑر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کے2دن کے ریمانڈ پر پی ٹی آئی قیادت چیخیں مارنے لگی ہے بولے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی مخالفین کو پھانسیاں دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارٹی قیادت پر مقدمات قائم کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی پر برس پڑے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ عمران دورحکومت میں ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے گئےرانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہم نے نیب مقدمات میں 90،90 دن کے ریمانڈ کاٹے ہماری قیادت کے ساتھ جیل میں بدترین سلوک کیا جاتا رہا مریم نواز کو والد سے ملاقات کے وقت گرفتار کیا گیا۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق پرویز الہٰی عدالتی فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب بنے اب وہ مخالفین کو پھانسیاں دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے ملک دشمن بیانیہ پروان چڑھانے کی کوشش کی شہباز گل کے دو دن کے ریمانڈ پر پی ٹی آئی قیادت چیخیں مارنے لگی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کو ملک کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک کے خلاف سازش کا جواب دینا پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More