نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے ۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے ۔

امیر جے یو آئی ف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کیں کہ فوری طور پر اسپتال پہنچیں ۔ زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں ۔مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان میں ناکام ہوچکی ہے ۔عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More