مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے،عطا اللّٰہ تارڑ

لاہور: پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے،ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے، الیکشن بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہرجگہ پر الیکشن پرامن طریقےسےچل رہا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت پرانے راگ، پرانے ساز استعمال کر رہی ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ لاہور سے اب تک 10 مسلح افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،اسلحے سے لیس جتھوں کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے، کل لاہور سے پکڑے جانے والے شخص کا تعلق فرخ حبیب سے ہے،ان کی جانب سے ابھی تک کوئی تردید نہیں آئی۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان کی ایک فیکٹری میں جا کر ووٹوں کی خرید و فروخت کی کوشش کررہے ہیں تاہم کسی کو ووٹوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More