عطا تارڑ کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے پولیس کو عطاء تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ پچیس مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے کیس میں حفاظتی ضمانت حاصل کی گئی ہے۔ وکیل عطاء اللہ تارڑ نے موقف اپنایا کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے کیونکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

عطاء تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More