اطہر متین کے قاتل اور دیگر جرائم پیشہ افراد پکڑے جائیں گے، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتل اور دیگر جرائم پیشہ نیٹ ورکس جلد پکڑے جائیں گے۔

کراچی پریس کلب میں محمد خان ابڑو کی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے بتایا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ سڑکوں پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ عدالتوں میں ورثا اور عینی شاہدین کے پیچھے ہٹ جانے کے باعث ملزمان چھوٹ جاتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے۔پیکا قانون پر تحریک انصاف جواب دہ ہے۔جعلی اور جھوٹی خبروں کے سب مخالف ہیں مگر ان خبروں کا تعین کون اور کیسے کرےگا۔عمران خان دباؤ کا شکار ہوکر یہ سب کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More