.معروف صحافی اطہر متین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: گزشتہ روز ڈکیتی مذاحمت پر اسٹریٹ کریمنلز کی گولیوں کا نشانہ بننے والے معروف صحافی اطہر متین کی نماز جنازہ کلفٹن فیز 5 کی جامع مسجد .صدیق اکبر میں ادا کردی گئی۔


نمازہ جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل ، پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی،ایم کیو ایم پاکستان کےعامر خان ،وسیم اختر،جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان ایم کیو ایم کے فاروق ستار سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور وسیم اختر نے تمام ملبہ سندھ سرکار پر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کریمنلز کی پشت پناہی سندھ حکومت کر رہی ہے۔ اعتراف کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہری جانوں سے جارہے ہیں مگر قصور وار ہم نہیں۔


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور فاروق ستار کا کہنا تھا کہ المیہ ہےکہ ملک کو چلانے والے شہر کراچی میں آج کوئی محفوظ نہیں۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم صحافی اطہر متین کا جسد خاکی یاسین آباد قبرستان لے جایا گیا ۔ جہاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More