صحافی اطہر متین کے قتل کا مرکزی ملزم خضدار سے گرفتار

کوئٹہ:کراچی کےسینئر صحافی اطہر متین کے قتل کا مرکزی ملزم خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اطہر متین پر گولی چلانے والے مزلزم کی گرفتاری کی مشیر اطلاعات بلوچستان بشریٰ رندنےتصدیق کردی ۔

مشیراطلاعات بشریٰ رند کے مطابق سندھ پولیس کی نشاندہی پرخضدارمیں کارروائی کی گئی،ملزم نے اطہر متین پر گولی چلائی تھی،ملزم نے خاتون کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم خضدار کا رہائشی ہے،ملزم کی گرفتاری کےلئےسندھ،بلوچستان پولیس نے خضدارمیں مشترکہ کارروائیاں کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More