صحافی اطہرمتین کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں صحافی کے قتل کی واردات کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹرسائیکل چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوران واردات کار سوار نے ملزمان کو ٹکر ماری جس سے ملزمان گرگئے۔

فوٹیج میں ملزمان کو موٹرسائیکل چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے،دوران واردات مقتول اطہر متین نے اپنی گاڑی سے ملزمان کو ٹکر ماری جس سے ملزمان گرگئے،ملزمان نے اٹھ کر اطہر متین کی گاڑی پر فائر کیا اور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب اطہر متین کی قتل کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی سینٹرل بھی شامل ٹیم میں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More