کراچی:نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،پولیس تماشائی بن گئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کر کے نجی ٹی وی کے سینئیر صحافی کو فائرنگ کرکےقتل کر دیا گیا،گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے واقع کا نوٹس لے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سینئر صحافی کو قتل کردیا گیا۔ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔فائیو اسٹار چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، اطہر متین نے ملزمان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ملزمان کی فائرنگ سے اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسری موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کو جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔ملزمان کی موٹرسائیکل کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More