سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ڈاکومقابلے میں ہلاک

کراچی:سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ڈاکو مقابلے میں مارا گیا۔قمبر پولیس اور ویسٹ پولیس کراچی کی جوائنٹ کارروائی میں ملزم انور حسنی بروہی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ہلاک ملزم انور بروہی کا کرمنل ریکارڈ بھی اب تک کو موصول ہوگیا۔ہلاک ملزم انور بروہی کے خلاف تیرہ مقدمات درج ہیں۔

قمبر پولیس اور ویسٹ پولیس کراچی کی جوائنٹ کارروائی میں ملزم انور حسنی بروہی مارا گیا،ہلاک ملزم انور بروہی کا کرمنل ریکارڈ اب تک کو موصول ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انور بروہی کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں،ملزم کے خلاف بیشتر مقدمات موٹر سائیکل اور کار لفٹگ کے درج ہیں،ملزم کے خلاف زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More