پنجاب اسمبلی کوپرائیویٹ کمپنی کےطورپرچلایاجارہاہے، عطا تارڑ

لاہور: صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج آئین شکنی کاایک اورشاخسانہ دیکھا، پنجاب اسمبلی کوپرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کےطورپرچلایاجارہاہے، بجٹ پاس ہونےدیں،آئین شکنی نہ ہونےدی۔

رہنما مسلم لیگ نون اویس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہناتھا کہ ہمارےپاس وزیراعلیٰ بنانےکی تعدادبھی پوری تھی، حمزہ شہبازنےبطوروزیراعلیٰ کوئی غیرآئینی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعلیٰ کےانتخاب پرہم نےکوئی تشددنہیں کیا،ہم نےآئین اورقانون کےمطابق کام کرنےکیلئےعدالتوں کارخ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئےگورنرکی تقرری میں رخنہ ڈالاگیا،ہم نےصبرکیا، عمرسرفرازچیمہ کوبطورآلہ کاراستعمال کیاگیا، ہم نےصبرکیا، پرویزالٰہی نےہڈیاں ٹوٹنےکاڈرامہ کیا، یہ سازشی ذہین کےلوگ ہیں۔

عطا تارڑ کا کہناتھا کہ میں نےآئین پاکستان کےتحت وزیرکاحلف لیاہے، اسپیکرکی رولنگ پربطوراحتجاجی اسمبلی اجلاس کاواک آؤٹ کیا،چودھری پرویزالٰہی پولیس کامورال ڈاؤن کرناچاہتےہیں، پولیس اورافسران کےپاس ہمارےاوپرسےگزرکرپہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کےخلاف تحریک عدم اعتمادبھی جمع ہے۔

رہنما مسلم لیگ نون اویس لغاری نے کہا کہ صدرعارف علوی نےہماری گورنر کیلئےسمری کومستردکیا، ہم نے تمام قانونی اقدامات کرائے،آئین کے مطابق ہمارا گورنر لگا۔

انہوں نے کہا حمزہ شہبازکی قیادت میں1ہفتہ لگاکربجٹ بنایا،سیاسی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکرکےلوگوں سےملکربجٹ بنایا،آج پنجاب کے نمائندوں کو کس بات کا انتطار کرایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ نون اسپیکرنےآئی جی اورچیف سیکرٹری کوبلانےکی آڑلگائی،اسپیکرنےآئی جی اورچیف سیکرٹری پیش کرنےکی رولنگ دی،بجٹ عوام نمائندوں نےپیش کرناہے،آئی جی اورچیف سیکرٹری نےنہیں۔

اویس لغاری اسپیکرنےہمارابجٹ نہ سن کرآئین شکنی کی،اسپیکرمسلسل آئین کی دھجیاں اڑارہےہیں،اس بجٹ کوعوام کی بھلائی کیلئےضرورمنظورکرواکررہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More