شہزاد اکبر،شہبازگِل،زلفی بخاری ملک سے بھاگنے کے منصوبے بنارہے ہیں،عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ نون کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو صداقت اور امین قرار دیا۔ اب شہزاد اکبر،شہباز گِل اور زلفی بخاری ملک سے بھاگنے کے منصوبے بنارہے ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہئیں۔

لاہور کی بینکنگ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم نون لیگی رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جتنے کیسز بنائے، ان میں سے کچھ نہیں نکلا۔ نیب کیسز کی طرح دیگر مقدمات میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو صداقت اور امین قرار دیا۔ عمران خان کو بیوقوف بنانے والا شخص شہزاد اکبر ہے۔ شہزاد اکبر، شہباز گِل اور زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں ہونا چاہئیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور کرائے کے ترجمانوں نے تین سالوں میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ یہ ملک سنبھالنا عمران خان ٹولے کے بس کی بات نہیں۔ موجودہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More