مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلوچائے پتی 210روپے مہنگی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پرایک بار پھر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ نوسو پچاس گرام چائے سو سے دو سو دس روپے تک مہنگی کردی گئی ۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں ۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے ۔ بچوں کے پانچ سوگرام فارمولا دودھ کی قیمت ساٹھ روپے تک بڑھا دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز 950گرام چائے 100سے 210روپے تک مہنگی کر دی گئی جبکہ مکئی کا آٹا ،پیکٹ دودھ ،کافی ،کسٹرڈ ،شہد کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ ایک کلو واشنگ پاؤڈر کی قیمت میں دس روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More