انٹر بینک میں فی ڈالر 174روپے 48 پیسے پر آگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے- اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1 روپے4 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر175.52سے 174.48 پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر177.50 سے177روپے پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More