نائیجیریا کے سرحدی علاقے میں جنگجوؤں کا حملہ، 25 افراد جاں بحق

ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا کی وزرات داخلہ کے مطابق مالی کے ساتھ سرحد سے متصل شہر باکورات میں مشتبہ افراد کے ایک حملے میں کم از کم پچیس افراد مارے گئے۔

نائیجریا کی وزرات داخلہ کے مطابق حملہ صحرائی علاقے تاہوا میں منگل کے روز کیاگیا۔ نائیجیریا میں رواں سال کے آغاز سے ہی جنگجوؤں کے عام شہریوں پر خونریز حملے بڑھ چکے ہیں ۔

دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ اورداعش سے روابط رکھنے والے مسلح گروہ تین افریقی ممالک نائیجیریا ،، برکینا فاسو اور مالی کے سرحدی علاقوں پر اپنی خونریز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More