اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین حادثات نیوز ٹکر پاکستان

تورغر میں اۤ سمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق، 4 زخمی، 5 مکانات منہدم

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں شدید بارش کے دوران اۤسمانی بجلی گرنے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ بجلی گرنے کے نتیجے میں 5 مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں شدید بارش کے دوران اۤسمانی بجلی گرنے 14 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات منہدم ہوگئے ۔مقامی رہائشی افراد اور امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبی 11 لاشیں نکال لیں ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔

وزیر اعلی محمود خان نے تور غر کے سانحے میں چودہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

مختلف ممالک کے وزرا کی وزیر اعظم سے ملاقات

login web

تمام صوبوں میں غیرجانبدارانہ گورنرز کی تقرری کے خلاف درخواست دائر

faraz ahmed

اپوزیشن کا مہنگائی اور نیب کی کارروائیوں پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More