چینیوٹ : اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر اپنے قریبی رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اے سی جھنگ عمران جعفر کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر دیاگیا ہے ۔
چنیوٹ میں اسسٹنٹ کمشنرجھنگ عمران جعفرقاتلانہ حملےمیں جان کی بازی ہار گئے ۔ عمران جعفرکومبینہ طورپرکزن نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔مقتول اسسٹنٹ کمشنرکاچچازادبھائیوں کیساتھ تنازع تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عظمان بزدار نے اسٹنٹ کمشنرجھنگ عمران جعفر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔