عاصمہ جہانگیر کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر جمہوریت اور روشن خیالی کی شمع تھیں۔ عاصمہ جہانگیر حقوقِ انسانی کی علمبردار اور مقتدر طبقے کی ناقد کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔

انسانی حقوق اور جمہو ریت کی بحالی کی جدوجہد میں وہ ہمیشہ سرگرم رہیں ۔عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی صدربھی رہیں،انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی کردار ادا کیا۔ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی تھیں۔ وہ 11فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئی تھیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More