کراچی کے عسکری پارک کا نام ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ تبدیل

کراچی : کراچی کے عسکری پارک کا نام ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) نے پارک تحویل میں لے کر پہلے اس کا نام کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھا تھا لیکن آج یوم یکجہتی کشمیر پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اسے کشمیر پارک سے منسوب کردیا جس کا افتتاح بھی کردیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پارک کا نام کشمیر پارک رکھا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More