عسکری پارک کے ایم سی کو واپس دینے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کا سترہ ایکڑ پر محیط عسکری پارک واپس کے ایم سی کو دینے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو پارک بحال کرکے شہریوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ پارک کا فوج سے کوئی تعلق نہیں، پارک کے ایم سی کی ملکیت ہے واپس کیا جاۓ، پارک کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، کوئی داخلہ فیس نہ رکھی جائے،پارک کی حدود میں قائم شادی ہال اور دکانیں مسمار کرنے کا حکم دیا۔ پارک میں لگے جھولے فوج کو واپس کرکے کے ایم سی اپنے جھولے لگائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More