عسکری پارک کا نام تبدیل کردیا گیا

کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی تحویل میں لے کر پارک کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ 14جنوری کوڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک کی انتظامیہ کو اس حوالے سے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق عسکری پارک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تحویل میں دیا جائے۔

ڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللّٰہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پارکس کے ایم سی نے یہ بھی بتایا کہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نے ختم کر کے پارک تحویل میں دے دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More