تازہ ترین
ہوشاب آواران شاہراہ، ایم ایٹ پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

ہوشاب آواران شاہراہ، ایم ایٹ پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: (5 جولائی 2020) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہوشاب آواران ایک سو چھیالیس کلومیٹر ایم ایٹ پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے۔ منصوبے کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری لے لی گئی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے۔ ہوشاب ،آواران 146 کلومیٹر منصوبے کے لئے سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری لے لی گئی ہے۔ منصوبے پر26ارب روپے لاگت آئے گی۔ بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیچ اور اور آواران کے لئے یہ شاہراہ روشنی کا مینار ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top