پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں 4 نوجوانوں کے ماورائےعدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں 4نوجوانوں کے ماورائےعدالت قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے ان کشمیری نوجوانوں کو جعلی گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا، نہتے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور کپواڑہ میں شہید کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ 2021 میں بھارتی قابض افواج نے 210 کشمیری نوجوانوں کو جعلی گھیراو و تلاشی آپریشنز اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں، ماورائے عدالت قتل عام اور جعلی گھیراو تلاش آپریشنز میں اضافہ بی جے پی آر ایس ایس کے ہندوتوا انتہا پسندانہ مسلم کش منصوبوں کے مطابق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہدا کی ورثا کی اجازت و موجودگی کے بغیر نامعلوم مقامات پر تدفین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ایک ہتھکنڈا ہیں، بھارت ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More