تازہ ترین
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد: (15 ستمبر 2020) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیر نے رشکئی اسپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ملاقات میں ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی۔

Comments are closed.

Scroll To Top