آصف زرداری کی فضل الرحمان کے گھر آمد، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق صدر آصف علی زرداری نےملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی ۔ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیےمختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے رابطوں کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More