آصف زرداری نے سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت اعتماد میں لے لیا

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرسابق صدرنے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سابق صدر نے چوہدری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پران کا شکریہ ادا کیا ۔۔ اورموجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا ۔

سابق صدر نے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More