شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات، معاشی مسائل سے متعلق اقدامات کرنے پر اتفاق

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعاون سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سینئر حکومتی وزراء، پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے شرکت کی۔

دونوں رہمناؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار اور موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شہبازشریف اور آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، ڈالر کی اونچی اڑان اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی نمبرنگ اور آئینی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More