وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے ۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بطور وفاقی وزیر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More