آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد: سابق صدر سابق آصف علی زرداری نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی معالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں رہنماوں میں اتفاق ہوا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے کریں گے۔دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کے لیےفیصلےنہیں کریں گے ۔قومی حکومت ہی ملک کو اس قوم کو سابق حکومت کے بنائے ہوے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More