آصف زرداری کی چوہدری شجاعت اور خالد مگسی سے الگ الگ ملاقاتیں

نے پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی جس میں نئے حکومتی سیٹ اپ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے بھی ملاقات کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More